اے این ایف کی 9 کاروائیاں، 150 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزم گرفتار

Jun 03, 2024 | 10:19:AM
اے این ایف کی 9 کاروائیاں، 150 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف) کی منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، 9  مختلف کارروائیوں میں 150 کلو سے زائد منشیات برآمد کی جبکہ7ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، اسلام آباد،لاہور، راولپنڈی،جیوانی  گوادر،اورکزئی  کوہاٹ،ڈیرہ غازی خان اور سیالکورٹ  میں کی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ  پر  دوحہ  جانے والے مسافر سے 5.7 کلو چرس برآمد،اسلام آباد ایئرپورٹ پر  بحرین جانے والی ملزمہ سے 1.2 کلو آئس برآمد،لاہور میں کوریئر آفس  میں بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 690 گرام آئس برآمد،راولپنڈی میں کوریئر آفس میں امریکہ سے بھیجے  گئے پارسل سے 23 گرام ویڈ برآمد،جیوانی  گوادر سے 39 کلو ہیروئین  اور 4 کلو آئس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اورکزئی  کوہاٹ سے 68 کلو چرس برآمد،ڈیرہ غازی خان  میں ملزم سے 14 کلو چرس برآمد،ڈسکہ موٹر وے انٹرچینج سیالکوٹ  میں 2 ملزمان سے  12 کلو چرس برآمد اور تین میلا چوک اٹک کے قریب دو ملزمان سے 6 کلو چرس برآمد  کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے بیوٹی پارلر میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔