زیرِ آب چھپا 3400 سال پرانا شہر ظاہر ہوگیا

Jun 03, 2022 | 08:56:AM
عراق،پرانا شہر،ظاہر
کیپشن: یہ 2000 قبل مسیح کی میتنی سلطنت کا مرکز تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رواں سال عراق میں شدید خشک سالی کے باعث دریائے دجلہ سے 3,400 سال پرانا شہر نمودار ہوا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 2000 قبل مسیح کی میتنی سلطنت کا مرکز تھا۔

 کردستان آرکیالوجی آرگنائزیشن کے ماہرین آثار قدیمہ اور جرمنی کی یونیورسٹی آف فریبرگ اور یونیورسٹی آف ٹوبینگن کے ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے وسیع شہر کے بڑے حصوں کی کھدائی کی جس میں ایک محل، دیواروں اور میناروں پر مشتمل بڑی عمارتوں، کثیر المنزلہ اسٹوریج بلڈنگ اور ایک صنعتی کمپلیکس دریافت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا

 فریبرگ یونیورسٹی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ عراق اور خاص طور پر ملک کا جنوبی حصہ مہینوں سے شدید خشک سالی سے متاثر ہے جس کی وجہ سے فصلوں کو خشکی سے بچانے کے لیے دسمبر سے موصل کے ذخائر سے بڑی مقدار میں پانی نکالا جا رہا ہے۔

پانی کی سطح میں کمی کی وجہ سے عراقی کردستان کے کیمون خطے پر واقع کانسی کے زمانے کا شہر دوبارہ نمودار ہوا جو کئی دہائیوں پہلے ڈوب گیا تھا۔

 سائنسدانوں نے عراقی کرد علاقے دوہوک میں ڈائریکٹوریٹ برائے نوادرات اور ورثہ کے تعاون سے شہر کا تجزیہ کیا۔