پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا۔۔پہلا میچ کب؟ جانیے

Jun 03, 2021 | 14:58:PM
پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان ہو گیا۔۔پہلا میچ کب؟ جانیے
کیپشن: پی ایس ایل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی سی بی نے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا، ٹورنامنٹ کے بقیہ میچزابوظہبی میں کھیلے جائیں گے ، ایونٹ میں 6 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے ۔
پی ایس ایل کا پہلا میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا،پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،10جون کو ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہو گا ،10جون کو ہی پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہونگے،11جون کو اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان 12 جون کو مقابلہ ہو گا، 13جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز مد مقابل ہونگے ،13جون کو ہی ملتان سلطانز اور پشاور زلمی میدان میں ہوں گے ،14جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا مقابلہ ہو گا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ 15 جون کو ہو گا، 15جون کو دوسرا میچ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہو گا۔
پی سی بی کے مطابق 16جون کو ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہو گا، 17جون کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان مقابلہ ہو گا، 17جون کو دوسرامیچ کراچی کنگز اور لاہورقلندرزمد مقابل ہونگے، 18جون کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز میدان میں اتریں گے، 19 جون کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلہ ہو گا، 19جون کو دوسرا میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، 21جون کو کوالیفائر اور پہلا ایلیمینیٹر کھیلا جائے گا، 22جون کو دوسرا ایلیمینیٹر کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل 6 کا فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا۔

 واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شرکت کے لئےابوظبی پہنچنے کے بعد ابتدائی قرنطینہ مکمل کرنے والے پلیئرز نے ٹریننگ کیلئے شیخ زاید اسٹیڈیم کا رخ کرلیا ہے۔گزشتہ روز شیخ زاید اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے تقریباً تین گھنٹے ٹریننگ کی، کھلاڑیوں کو میدان میں آنے کا یہ موقع 7 روز تک کمروں میں محدود رہنے کے بعد میسر آیا۔

یہ بھی پڑھیں:  لارڈز ٹیسٹ کا پہلا روز۔۔نیوزی لینڈ کے انگلینڈ کے خلاف تین وکٹوں پر 246 رنز