الیکشن کمیشن کا ایکشن: اہم سیاسی جماعت مشکل میں پھنس گئی

Jul 03, 2022 | 15:40:PM
الیکشن کمیشن،انتخابی ضابطہ ،خلاف ورزی،تحریک لبیک،مسلم لیگ نون
کیپشن: امیدوار جاوید اقبال کو 4 جولائی کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا گیا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے لاہور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور پی پی 140 شیخوپورہ میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالاضحی پر 5 چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

 الیکشن کمیشن نے پی پی 7 راولپنڈی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد یامین کو نوٹس جاری کیا۔ خالد یامین حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر راولپنڈی نے خالد یامین کو 5 جولائی کووضاحت کیلئے طلب کر لیا۔

ای سی پی نے پی پی 140 شیخوپورہ میں امیدوار تحریک لبیک پاکستان جاوید اقبال کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ امیدوار جاوید اقبال نے حلقہ میں بلا اجازت کار ریلی نکال کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخوپورہ نے امیدوار جاوید اقبال کو 4جولائی کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وضاحت غیر تسلی بخش ہونے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔