گرمی کی شدت سے گلیشیئر پگھل گئے انتظامیہ نے ریڈالرٹ جاری کر دیا

Jul 03, 2022 | 11:23:AM
فائل فوٹو
کیپشن: گرمی کی شدت سے گلیشیئر پگھل گئے انتظامیہ نے ریڈالرٹ جاری کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )عذر اور ہنزہ میں گرمی کے باعث گلیشیئر پگھلنے سے دریائے غذر سمیت تمام ہنزہ کے ندی نالوں میں پانی کی سطح مزید بلند ہو رہی ہے۔جبکہ  گلگت چترال روڈ ٹریفک کے لئے بحال ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  وادیٔ ہنزہ میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے، گلیشئرز پگھلنے کا عمل جاری ہے جس کے سبب تمام ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہے۔جی ایم این ایچ اے کے مطابق حسن آباد نالے میں پانی کی سطح بدستور بلند ہے، عارضی لوہے کے پل کو پانی سے نکال دیا گیا ہے۔

 ڈی سی ہنزہ کا کہنا ہے کہ حسن آباد میں عارضی لوہے کا پل بدستور ٹریفک کے لیے بند ہے۔جی ایم این ایچ اے کا کہنا ہے کہ ایف ڈبلیو او بھاری مشینری کے ساتھ کام میں مصروف ہے، عارضی لوہے کے پل کو اونچا کرکے نصب کیا جارہا ہے۔

جی ایم این ایچ اے کے مطابق بہہ جانے والی سڑک کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، ٹریفک کو شاہراہ نگر سے گزارا جارہا ہے۔