امریکا پاکستانی برآمدات کیلئے بڑی منڈی ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز

Jan 03, 2024 | 19:36:PM
امریکا پاکستانی برآمدات کیلئے بڑی منڈی ہے، ڈاکٹر گوہر اعجاز
کیپشن: ڈاکٹر گوہر اعجاز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) نگران وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں پاکستانی مصنوعات کی مارکیٹنگ کیلئے کانفرنس منعقد کرانے پر گفتگو کی گئی جس میں امریکا کے بڑے ریٹیل برانڈز کو دعوت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: معیشت کی بہتری کیلئے پاک افواج حکومت کےساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف 

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی ایکسپورٹ کیلئے بڑی منڈی ہے اور پاکستان امریکا کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو بڑھانا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جس کو مزید بڑھانے اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔