سولر پینلز درآمد کرنے کی آڑ میں16 ارب کا سکینڈل پکڑا گیا

Jan 03, 2024 | 16:13:PM
سولر پینلز درآمد کرنے کی آڑ میں16 ارب کا سکینڈل پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سولر پینل کی درآمدات کی آڑ میں 16 ارب روپے مالیت کا بڑا سکینڈل پکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سولر پینل کی درآمدات کی آڑ میں 16 ارب روپے مالیت کا بڑا سکینڈل پکڑا جس میں کئی سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

 دستاویزات کے مطابق نجی کمپنی نے 11 کمپنیوں کے لیے 16 ارب کی غیر قانونی امپورٹس کیں اور یہ تمام امپورٹس ایسی کمپنی کے لیے کرائی گئیں جن کی مالیتی حیثیت 40 لاکھ سے بھی کم تھی۔

 یہ بھی پڑھیں:لیگی رہنما دانیال عزیز نے پارٹی شوکاز نوٹس مسترد کر دیا
 دستاویزات میں  مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسی کمپنیوں کے لیے امپورٹس کرائی گئیں جو بینکوں سے امپورٹ کرانے کی اہل نہیں تھیں،یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مشکوک 11 کمپنیوں کی امپورٹس کے بعد ان کا ڈیٹا ختم کیا جاتا تھا تاکہ اس فراڈ کا کسی کو پتہ نہ چل سکے۔