نسوار پر بڑی پابندی لگ گئی

Jan 03, 2022 | 15:39:PM
نسوار پر بڑی پابندی لگ گئی
کیپشن: نسوار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

      ( مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ممالک جانیوالے  مسافر وں پر نسوارکے ساتھ  سفرجرم قراردے دیا گیا اور ممکنہ سزا کا انتباہ جاری کردیا گیا۔ 

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) کے مطابق مشرق وسطٰی میں نسوارکومنشیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، نسوارکے ساتھ عرب ممالک کا فضائی سفرجرم ہوگا۔

 کسی بھی مسافرسےنسواربرآمد ہوئی تو وہاں کے قانون کے مطابق سزا دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول پھر تبدیل۔۔ ہنگامی فیصلہ

اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستانی مسافروں کوعرب ممالک نسوارنہ لے کرجانے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں اے این ایف کی جانب سے ائیرپورٹس پربینرز بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: شوہر نے ایسا کیا کیا؟ ۔۔حریم شاہ رو پڑی