آسیہ اندرابی کی رہائی ،پاکستان کا اقوام متحدہ سے رابطہ

Jan 03, 2021 | 15:02:PM
آسیہ اندرابی کی رہائی ،پاکستان کا اقوام متحدہ سے رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کا  کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے رابطہ، آسیہ اندرابی اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آسیہ اندرابی کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے رابطہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہےکہ  آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر بہت کام کیا ہے، بھارتی قابض فوج نے من گھڑت الزامات لگا کر انہیں قید کردیا ہے، قابض فوج کی زیر حراست آسیہ اندرابی کی زندگی کو خطرہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ آسیہ اندرابی انکے شوہر اورساتھیوں پر من گھڑت الزامات ختم کرائے اور مقبوضہ کشمیر میں قید تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔یاد رہے کہ  آسیہ اندرابی کئی مواقعوں پر مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانےکا مظاہرہ  کرچکی ہیں۔