وزیراعظم مردم شماری پر یوٹرن لیں : مصطفیٰ کمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے شاہراہ فیصل سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو بھر پور شرکت کی دعوت دے دی۔
مصطفیٰ کمال کا پاکستان ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں حکمرانی کرنی ہے تو کراچی کو جیتنا ہوگا ۔وزیراعظم نے سب باتوں پر یو ٹرن لیا ،مردم شماری پر بھی یو ٹرن لیں ۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آن ریکارڈ کہہ چکے کراچی کی آبادی تین کروڑ سے زائدہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو ہار کا خوف ہے اس لئے بلدیاتی الیکشن نہیں کروا رہے ۔ریاست مدینہ کا نعرہ بند گلی میں پہنچ گیا ۔موجودہ حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں۔
مصطفیٰ کمال نے مردم شماری اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف انقلابی ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا مردم شماری کے لئے جانیں بھی دے سکتے ہیں۔شہری اس ریلی میں بھر پور شرکت کریں ،خاموش رہ کرگھر بیٹھ کر کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ریلی کی شکل میں پریس کلب جائیں گے جو جلسے میں تبدیل ہوگی، گورنر ہاؤس سے کھڑے ہو کرپاکستانی حکومتوں کو آواز لگائیں گے، ایم کیو ایم کی حقیقت سے واقف ہوں، مردم شماری پر کیسے ان کےساتھ چلوں ۔کرپشن پر وزیراعظم نیب کا لیٹر تو ایم کیو کو بھجوا کر دیکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیا وزیراعظم ایم کیو ایم پاکستان کے میئر کی کرپشن کے خلاف نیب سے لیٹر نہیں بھجوا سکتے،جس دن ایم کیوایم حکومت سے باہر آجائے نیب ان کو اندر کردے گی ۔وزیراعظم کراچی کی جعلی مردم شماری پر یوٹرن لے کر اسے کالعدم قرار دیں۔ انقلاب کا نعرہ لگانے والے کوئی انقلاب نہیں لا سکے۔ پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے بولے اپوزیشن منافقت کررہی ہے استعفے کی باتیں بھی کی جارہی ہے اور اقتدار کے مزے بھی لئے جارہے ہیں ۔