سزا پانے میں عمران خان کی ہیٹرک؟

Feb 03, 2024 | 09:50:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سائفر کیس،توشہ خانہ کیس میں طویل سزاؤں کے بعد عدت میں نکاح کیس کی لمبی لمبی سماعتوں نے اس بات کو یقینی بنا دیا ہے کہ آج کسی بھی بانی تحریک انصاف سزا پانے میں اپنی ہیٹرک مکمل کر سکتے ہیں ۔عدت میں نکاح کے معاملے کی کل سے اڈیالہ جیل میں تیز ترین اور طویل سماعت کے بعد یہ یقینی ہے کہ کیس اپنے منتقی انجام سے چند گھنٹے دور ہے۔پروگرام’10تک ‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ جہاں تیسرے کیس میں سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کو بڑی سزا ہو سکتی ہےبانی نی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح سے متعلق کیس کی سماعت گزشتہ روز سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کی، 10 گھنٹے پر محیط طویل سماعت کے دوران چار گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے اور دو پر جرح مکمل کی گئی۔ سماعت کے دوران چار گواہان شکایت کنندہ خاور مانیکا، نکاح خواں مفتی سعید، گواہ عون چوہدری اور خاور مانیکا کے ملازم لطیف کا بیان قلمبند کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے خاورمانیکا اور عون چوہدری پر جرح مکمل کی۔جس کے بعد آج بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے دونوں گواہاں پر جرح کی جس کے ساتھ آج ہی کے دن باقی گواہاں کی جرح مکمل ہونے۔342 کا بیان ریکارڈ ہونے اور فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ اپنا بیان ریکارڈ کرانے اور جرح کا عمل مکمل ہونے پر اس کیس کے مرکزی گواہ عون چوہدری نے اڈیالہ جیل کے با ہر میڈیا سے گفتگو کی تو اس میں انہوں کیس کے احوال بتانے کے علاوہ بانی پی ٹی اائی اور بشریٰ بی بی کے خلاف سخت الزامات لگائے اور بتایا کہ یہ نکاح عدت کے دوران ہوا اور یہ ثابت ہوا کہ عدت پوری نہیں ہوئی تھی۔یہ خود کو پارٹی کا لیڈر کہلاتے ہیں اور اپنی زندگی کے فیصلے جھوٹ پر کرتے ہیں۔ مذہب کے لبادے میں ملک کے وزیراعظم سے بڑے بڑے فیصلے کرائے گئے خوابوں پر ملک کے فیصلے ہوتے تھے، خواب کے پیچھے درحقیقت فراڈیوں کا جوڑا۔مزید دیکھیے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: