خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Feb 03, 2023 | 21:59:PM
خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتربالائی علاقوں میں موسم سرد مطلع ابرآلودرہے گا، چترال، دیر ، سوات، مالاکنڈ ، مانسہرہ اور کوہستان میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،مری اور گلیات میں موسم سرد اور مطلع ابرآلودرہے گا، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال اوراوکاڑہ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ،شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں سکھر ، گھوٹکی اور جیکب آباد میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح 34.49 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، ادارہ شماریات