سٹاک مارکیٹ میں ہفتےکا آخری روز ،کاروبار مندا رہا

Feb 03, 2023 | 17:41:PM
سٹاک مارکیٹ میں ہفتےکا آخری روز ،کاروبار مندا رہا
کیپشن: سٹاک مارکیٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آخری روز کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا،100 انڈیکس 262 پوائنٹس کمی سے 40471 کی سطح پر بند ہوا۔

4.17 ارب روپے مالیت کے 10.4 کروڑ شئیرزکے سودے ہوئے،دن بھر میں مجموعی طور پر 342 کمپنیوں کے شئیرز میں لین دین ہوا،190 کمپنیوں میں مندی جبکہ 129 کمپنیوں میں مثبت رجحان رہا۔

یہ بھی پڑھیںسوناپھر مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟ جانیے

دوسری جانب  روپے کے مقابلے میں ڈالر کی رفتار کم نہ ہوسکی ،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا  ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر6 روپے 64 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 276 روپے سے زائد کا ہوگیا ،سٹیٹ بینک کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 276  روپے 58 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا،انٹربینک میں پہلی بار امریکی ڈالر  بلند ترین سطح پر گیا،گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر  271.36 روپے پر بند ہوا تھا۔

 کاروباری ہفتہ کے آخری روز جب صبح کاروبار شروع ہوا تو  امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 272 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے  22 پیسے مہنگا ہوا ۔