برطانیہ: 124 محکموں کے لاکھوں ورکرز کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال

Feb 03, 2023 | 12:58:PM
برطانیہ: 124 محکموں کے لاکھوں ورکرز کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال
کیپشن: سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ بھر میں اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر ہیں
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورسز کے ملازمین سمیت 124 سرکاری محکموں کے 5 لاکھ ورکرز نے ہڑتال کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں ہڑتالوں کا موسم جاری ہے، اب اساتذہ، ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 124 محکموں کے 5 لاکھ ورکرز نے ہڑتال کردی۔

مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق سرکاری ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ بھر میں اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر ہیں۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ بھر میں 75 سے زیادہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، پونے 4 لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی ہڑتال سے تقریباً 85 فیصد اسکول اور 150 یونیورسٹیز جزوی یا مکمل طور پر بند ہیں۔

ملازمین کی  یونین کی جانب سے  انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا  گیا ہے کہ حکومت رقوم کا بندوبست کرے ورنہ ہڑتال اور دیگر اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔