ڈالر کی پھرتیاں جاری،ٹرپل سینچری کے قریب پہنچ گیا

Feb 03, 2023 | 12:10:PM
ڈالر کی پھرتیاں جاری،ٹرپل سینچری کے قریب پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روپے کے مقابلے میں ڈالر کی رفتار کم نہ ہوسکی ۔انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا  ہوگیا ۔

انٹربینک میں ڈالر6 روپے 64 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 276 روپے سے زائد کا ہوگیا ،سٹیٹ بینک کے مطابق  انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 276  روپے 58 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا،انٹربینک میں پہلی بار امریکی ڈالر  بلند ترین سطح پر گیا،گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر  271.36 روپے پر بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتہ کے آخری روز جب صبح کاروبار شروع ہوا تو  امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 272 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 271 روپے 35 پیسے پر بند ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے  22 پیسے مہنگا ہوا ۔

 اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر  امریکی ڈالر 1.50 روپے مہنگا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 275.50 روپے سے بڑھ کر 277 روپے کی بلند سطح پر پہنچا ،رفتار کی نہیں اور کاروبار کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں پہلی بار ڈالر 283 روپے کی بلند ترین سطح عبور کرگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 296.50 روپے پر برقرار،برطانوی پاونڈ 335 روپے ، امارتی درہم 74.80 روپے ،سعودی ریال 74 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

ماہرین کے مطابق دس کاروباری روز میں انٹربینک میں امریکی ڈالر 48 روپے 33 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ،ڈالر 48 روپے مہنگاہونے سے پاکستانی روپے میں بیرونی قرضون میں 5900 ارب روپے کا بوجھ بڑھ چکا ہے ،دس روز میں ڈالر 229.67 روپے سے بڑھ کر 278روپے کی بلند سطح کو چھو گیا،ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی مد میں 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ،اسٹیٹ بینک کے زخائر گھٹ کر 10 سال کی کم سطح 3 ارب 8کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں ۔


 ضرور پڑھیں :ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، چائنیز موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی بھونچال

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو تھوڑی ہی دیر بعد منفی میں تبدیل ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کے اضافے سے پہلے 40 ہزار 860 پر آیا اور اس کے کچھ دیر بعد 33 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 700 ہو گیا۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 40 ہزار 733 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں جلد سود سے پاک نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، اسلامی نظام معیشت میرے دل کے بہت قریب ہے۔خواہش ہے جتنا جلد ہوسکے سودی نظام کا خاتمہ کریں، نیک عمل کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوں گی، سب کوشش کریں تو اسلامک بینکنگ نظام لانے میں کامیاب ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، ملک میں اسلامک بینکاری فروغ پا رہی ہے، بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق لانا بڑا چیلنج ہے، اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے سود کے خاتمے سے متعلق نظرثانی کی درخواستیں واپس لے لی ہیں۔