کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر انٹی انکروچمنٹ کانسٹیبل جاں بحق

Feb 03, 2023 | 11:07:AM
کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر انٹی انکروچمنٹ کانسٹیبل جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امتیاز علی) کراچی وسطی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اینٹی انکروچمنٹ سیل کا کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ 

شاہراہ نور جہاں پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ ناظم آباد میں سخی حسن قبرستان کے قریب شادمان ہائٹس کے سامنے پیش آیا۔ 

پولیس کے مطابق 38 سالہ کانسٹیبل قربان علی ابڑو ولد ولی محمد کو موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا تھا جسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے تک اس کی موت ہو چکی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیے: شکرگڑھ، کھیتوں سے 12 سالہ بچے کی لاش برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس عینی شاہدین اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ انٹی اینکروچمنٹ فورس کی موبائل سے 10 سے 15 قدم کے فاصلے پر پیش آیا۔ موبائل میں انٹی انکروچمنٹ فورس کے 2 اہلکار باوردی جبکہ 2 سادہ لباس میں موجود تھے۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار قربان ابڑو سادہ لباس میں پولیس موبائل سے 10 سے 15 قدم کے فاصلے پر تھا، ہوسکتا ہے ملزمان نے قربان ابڑو کو عام آدمی سمجھ کر لوٹنے کی کوشش کی ہو، واقعہ کے بعد سے شہید اہلکار قربان کا موبائل فون غائب ہے۔