شاہین نے سڈنی ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کے خود سامان ٹرک میں رکھنے کی وجہ بتا دی

Dec 03, 2023 | 17:36:PM
شاہین نے سڈنی ائیرپورٹ پر کھلاڑیوں کے خود سامان ٹرک میں رکھنے کی وجہ بتا دی
کیپشن: شاہین شاہ آفریدی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اپنا سامان خود ٹرک میں رکھنے کی وجہ بتا دی۔
آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹر نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کو آخری ٹیسٹ سیریز یادگار نہ بنانے دینے کی خواہش کا بھی اظہار کیا،فاسٹ بولر نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کیرئیر شاندار ہے، وہ تینوں فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں، وارنر کیلئے نیک تمنائیں ہیں مگر پرامید ہوں وہ پاکستان کے خلاف اچھا پرفارم نہیں کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فی الحال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، امید ہے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، آسٹریلیا نے مضبوط سکواڈ کا اعلان کیا ہے مگر پاکستان ٹیم اس چیلنج کیلئے تیار ہے۔
آسٹریلیا کے سڈنی ائیرپورٹ پہنچ کر کھلاڑیوں کے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کرنے کی وائرل تصاویر پر شاہین شاہ نے کہا کہ ہم نے اپنا وقت بچانے کیلئے خود سامان اٹھایا، اگلی فلائٹ میں تیس منٹ تھے، وہ دو بندے تھے ہم نے کہا کہ جلد کام ختم ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف مددکیلئے ایسا کیا اس کے علاوہ کچھ نہیں، ہم اس ٹیم کو ایک فیملی کہتے ہیں اور فیملی بن کر مدد کی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے