سفارتخانہ پر حملہ، افغان حکومت دہشت گردوں کو تعلقات خراب کرنے سے روکے:بلاول

Dec 03, 2022 | 00:33:AM
سفارتخانہ , حملہ، افغان حکومت, دہشت گردوں, تعلقات خراب ,بلاول
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو فون،پاکستانی سفارتخانہ میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے افغانستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا،وزیر خارجہ متقی کی بلاول بھٹو وزیر خارجہ کو حملے کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی  کرائی۔

افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ متقی کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی، سکیورٹی گارڈ سپاہی اسرار محمد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
 وزیر خارجہ نے یکجہتی کے بھرپور اظہار پر عبوری افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے، افغان حکومت دہشت گردوں کو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات خراب کرنے سے روکے،بلاول بھٹو  نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے نڈر ہو گیا ہے۔