ترک شاعر کا کشمیر، فلسطین پر گانا،صد رعارف علوی کا خرا ج تحسین

Dec 03, 2020 | 22:31:PM
ترک شاعر کا کشمیر، فلسطین پر گانا،صد رعارف علوی کا خرا ج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فلسطین و مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا اور روحانی آزادی کی خواہش لئے ترکی کے نامور شاعر و موسیقار تگرے ایورین کا تحریر کردہ گانا فلسطینی نژاد پاکستانی گلوکارہ کی آواز میں ریلیز۔فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتا گانا ’ہم کبھی دھوکا نہیں دیں گے‘ کے عنوان سے گزشتہ ہفتے ریلیز کیا گیا ہے۔گانے کو شام کے گلوکار ملک نور اور پاکستانی گلوکارہ نتاشہ بیگ نے بالترتیب عربی اور اردو میں گایا ہے جب کہ گانے کے الفاظ ترکی کے نامور شاعر و موسیقار ،تگرے ایورین کے تحریر کردہ ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق تگرے ایورین نے 2013 سے موسیقی کا سفر شروع کیا تھا جبکہ شاعر و موسیقار اب تک ترکی، مصر، یونان، امریکا، بلغاریہ، تیونس اور بنگلا دیش میں انگریزی کلاسوں کے لیے ریپ سونگ تحریر کرچکے ہیں۔صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے بھی ترکی کے نامور شاعر و موسیقار کے فلسطین اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے گانے کو سراہا گیا ہے۔عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرتگرے ایورین کے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کشمیر' اور 'فلسطین' پر نئے گانے کے لیے آپ کا شکریہ، یہ غاصبانہ قبضے اور وحشیانہ ظلم و ستم کا شکار غیور لوگوں کی کہانی ہے، دنیا کب تک ان کو نظرانداز کرتی رہے گی؟

اس پر ترک شاعر تگرے ایورین نے بھی صدر عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔