ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی

Dec 03, 2020 | 00:45:AM
 ہوٹلوں میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پنجاب حکومت نے کورونا کے پھیلائو   کے سبب ہوٹلز، کیفے اور ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی لگادی ہے۔سٹی 42 نیوز کے مطابق پابندی کے حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیپٹن (ر)عثمان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطا بق ہوٹل اور کیفے مالکان سے کہا گیا ہے کہ کھانے کا انتظام کھلی جگہ پر کیا جائے۔ کھلی جگہوں پر کھانا کھاتے ہوئے بھی ایس او پیز کا خیال رکھنا ضروری ہے،میزوں اور کرسیوں کے درمیان ایس او پیز کے مطابق فاصلہ رکھا جائے۔ سٹاف کے لئے ماسک کا استعمال بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ہوٹلز اورریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھلے رہ سکیں گے۔اس کے سا تھ ساتھ ماسک کا استعما ل بھی کرنے کی ہدایت جا ری کی گئی ہے۔