11 بجے کی ہیڈ لائنز

Aug 03, 2023 | 11:20:AM
11 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کچھ دیر بعد ہوگی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا ،،،جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحیی آفریدی بنچ میں شامل ،،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بھی بنچ کا حصہ ہیں ،،سپریم کورٹ نے گزشتہ روز فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی تھی ،،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان دلائل جاری رکھیں گے اٹارنی جنرل نے گزشتہ روز فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تفصیل اور ٹرائل کے طریقہ کار پر دلائل دیئے۔
2.پاکستان اوربھارت کے درمیان مسائل کا حل مذاکرات ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پڑوسی ملک کو مذاکرات کی دعوت پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ  پاکستان اور بھارت کو براہ راست بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہئیں ،پاکستان میں الیکشن سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان سمیت کسی ملک میں کسی سیاسی رہنما یا جماعت کی طرفداری نہیں کرتے،امریکا آزادانہ صاف اور شفاف انتخابات کی حمایت کرتا ہے۔
3.چونیاں میں ظلم کی انتہا،لڑکی سے ملنے کا الزام لگا کربااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی،ذہنی معذور نوجوان کا منہ کالا کرکے بازار میں گھمانے کی ویڈیو بھی وائرل کر دی،متاثرہ نوجوان کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج،پانچ افراد گرفتار دیگر کی تلاش جاری۔
4.پاکپتن میں دریائے ستلج کے سیلابی پانی نے تباہی مچادی ، چک شاہو بلوچ میں ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ ،عارف والا میں دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ، 72 ہزار کیوسک کا ریلہ مزید آبادیوں میں داخل،سینکڑوں ایکڑ فصلیں اور گھر ڈوب گئے، رنگ پور میں دریاے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ جاری،درجنوں موضعات زیر آب آگئے،سینکڑوں ایکڑ پرکاشت فصلیں تباہ۔
5.مودی سرکار کے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے، قابض ہندوستانی فوج کامقبوضہ کشمیر میں 56ہزار ایکڑ اراضی پر ناجائز طور پر قبضہ ،نئے ڈومیسائل قوانین کے تحت50لاکھ سے زائد ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل بھی دے دیا گیا ،مودی سرکار 5لاکھ پنڈتوں کے لئے اسرائیل کی طرز پر کالونیاں بھی بنا نے جا رہی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: