68 سالہ خاتون نے کمال کر دیا، جم میں ٹرینگ،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

Aug 03, 2023 | 11:03:AM
68 سالہ خاتون کی  ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی بھی کام کو کرنے یا کچھ بھی حاصل کرنے کیلئے انسان کا عمر کا بہانا بنانا غلط ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جب صحت مند طرز زندگی کیلئے جم جانے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے کی بات آتی ہے تو بہت سے لوگ بہانے بناتے ہیں۔ اپنی عمر کے ساتھ وہ زخمی ہونے یا زیادہ مشقت کے خوف سے ورزش کرنا چھوڑ دیتے ہیں  تاہم 68 سالہ خاتون کی  ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کسی بھی کام کو کرنے یا کچھ بھی حاصل کرنے کیلئے انسان کا عمر کا بہانا بنانا غلط ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک 68 سالہ بھارتی خاتون نے خود کو فِٹ اور تندرست رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ہی بیٹے کے ساتھ جِم جانا شروع کردیا۔ 

یہ ویڈیو خاتون کے بیٹے اور جِم پارٹنر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ خاتون کے بیٹے نے لکھا کہ میری والدہ نے خود میں تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

اس حوالے سے ویڈیوز میں 68 سالہ خاتون کو اپنے بیٹے کی نگرانی میں مختلف قسم کی ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون نے بڑی آسانی کے ساتھ بھاری وزن اٹھاتے ہوئے اس تصور کو رد کیا ہے کہ عمر جسمانی طاقت میں رکاوٹ ہے۔ 

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر سیکڑوں افراد نے خاتون کے حوصلے اور جذبے کی تعریف کی ہے۔ ایک صارف نے لکھا، "خدا آپ دونوں کو سلامت رکھے ہر ماں کو آپ جیسا بیٹا ہونا چاہیے۔" ایک اور صارف نے لکھا، "اس کوشش کے لیے ماں کا بہت احترام"۔