اسلام کو عظیم مذہب ماننے کی قرار داد امریکی کانگریس میں پیش

Aug 03, 2023 | 09:47:AM
اسلام کو عظیم مذہب ماننے کی قرار داد امریکی کانگریس میں پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام دنیا کا پر امن ترین مذہب ہے جس کے بارے میں دنیا بھر میں غلط انفارمیشن کے باعث اسلامو فوبیا کے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، ایسے میں امریکی کانگریس میں اسلام کو عظیم مذہب تسلیم کیے جانے کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد ریاست ٹیکساس کے نمائندے ال گرین کی طرف سے پیش کی گئی ہے، قرارداد کے تائید کنندگان میں کانگریس ممبران الہان عمر، راشدہ طلیب اور آنڈرے کارسن شامل ہیں،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لفظ ’اسلام‘ کا مطلب ’خدا کی مرضی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا‘ اور ’امن‘ ہے،قرارداد میں واضح کیا گیا ہے کہ قرآن مسلمانوں اور غیر مسلموں کے درمیان رواداری کی بات کرتا ہے،قرارداد کے متن کے مطابق امریکا میں مسلمانوں کی تعداد 35 لاکھ بتائی گئی ہے۔