ٹک ٹاکر جنت مرزا کا نیا کاروبار
Stay tuned with 24 News HD Android App
پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہنوں الشبہ اور سحر نے بیوٹی سیلون کھول لیا۔جنت مرزا کے بیوٹی سیلون کی افتتاحی تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بیوٹی سیلون کے افتتاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ۔ ٹک ٹاکر نے بیوٹی پارلر فیصل آباد میں کھولا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نا مور ٹک ٹاکرز نے شرکت کی جن میں ذولقرنین حیدر ان کی اہلیہ کنول آفتاب ، ڈاکٹر مدیحہ ، مناہل ملک اور دیگر ٹک ٹاکرز شامل تھے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنت مرزا اور ان کی بہنوں کو نئے کاروبار پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ جنت مرزا نے حال ہی میں پاکستانی فلم" تیرے باجرے دی راکھی " میں اداکاری کی جوہر بھی دکھائے ہیں۔