تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

Aug 03, 2022 | 14:13:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ایوان کو اہیمت نہ دینے والوں کی رکنیت ختم کی جائے، قرارداد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے مسلسل غیرحاضر رہنے والے پی ٹی آئی کے چار ارکان قومی اسمبلی کیخلاف قرارداد پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکر نے ایوان کو پی ٹی آئی کے 4 ارکان کے مسلسل غیر حاضر رہنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ایوان کو آگاہ کیا کہ صالح محمد خان، غلام محمد لالی ، میاں محمد سومرو اور غلام بی بی بھروانہ 40 روز سے اسمبلی نہیں آئے، چاروں میں کسی نے استعفی دیا اور نہ ہی چھٹی کی درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

اسپیکر کی نشاندہی پر پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے چاروں غیرحاضر ارکان کی رکنیت ختم کرنے کیلئے باقاعدہ قرارداد پیش کردی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ایوان کو اہیمت نہ دینے والوں کی رکنیت ختم کی جائے۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے قرارداد آئین اور قانون کے مطابق نمٹانے کی رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ رول 44 کے تحت ہم اس قرارداد کو ٹیک اپ کریں گے۔ فی الوقت اس پر کارروائی مؤخر کی جاتی ہے۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ارکان نے کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں چھ افسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔ ایوان میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔