قبضہ مافیا سے تنگ اوورسیز پاکستانی انصاف کیلئے دربدر

Aug 03, 2021 | 12:33:PM
قبضہ مافیا سے تنگ اوورسیز پاکستانی انصاف کیلئے دربدر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سول کورٹ ،سیشن کورٹ اور کچہریوں میں کافی اوورسیز پاکستانی انصاف کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں اور  ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔اوورسیز پاکستانیوں سے فراڈ ہو رہا ہے اور انکی جائیدادوں پر قبضہ مافیا نے قبضے شروع کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں رہنے والے ایک اووسیز پاکستانی نے 40 سال محنت مزدوری کرکے لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں پلاٹ اور دھرم پورہ میں دکان بنائی، لیکن جب وہ پاکستان آیا تو دونوں چیزوں پر قبضہ کر لیا گیا تھا۔ متاثرہ اورسیز پاکستانی جرمنی سے لاہور کے سول کورٹ میں سول جج مسعود احمد آفریدی کی عدالت میں گزشتہ  پندرہ سال سے پیش ہو رہا ہے لیکن ابھی تک اسکا کیس التوا میں پڑا ہے۔ متاثرہ شخص جرمنی سے آتا ہے اور تاریخ لے کر واپس چلا جاتا ہے۔ مدعی کو سول کورٹ میں ایک بار پھر گرمیوں کی تعطیلات کے بعد کی تاریخ دے دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز،وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس کل طلب