این اے249کراچی ضمنی الیکشن ، پیپلزپارٹی کا گورنر سندھ پر مداخلت کا الزام 

Apr 03, 2021 | 17:31:PM
این اے249کراچی ضمنی الیکشن ، پیپلزپارٹی کا گورنر سندھ پر مداخلت کا الزام 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این اے249کراچی ضمنی الیکشن کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور دیگر امیدواروں نے گورنر عمران اسماعیل پر الیکشن میں مداخلت کا الزام عائد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے ریٹرننگ افسر کو خط تحریر کیا ہے جس میں الیکشن کمیشن سے گورنر عمران اسماعیل کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیاگیاہے۔
پیپلزپارٹی نے الزام عائد کیاہے کہ گورنر عمران اسماعیل نے گزشتہ روز بلدیہ ٹاؤن کی ترک برادری سے ملاقات کی، گورنر عمران اسماعیل پی ٹی آئی امیدوار کی انتخابی مہم چلارہے ہیں،پی ٹی آئی ضمنی الیکشن میں سرکاری وسائل کا استعمال کررہی ہے ۔جبکہ آزاد امیدوار کہناہے کہ وزیراعظم این اے249میں لوگوں سے ٹیلفونک رابطے کررہے ہیں ۔
واضح رہے کہ مذکورہ نشست پی ٹی آئی ایم این اے فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے پنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے حمزہ کو انتظار کا مشورہ دیدیا