سٹیج ڈراموں میں فحاشی و عریانی، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

Sep 02, 2023 | 12:42:PM
سٹیج ڈراموں میں فحاشی و عریانی، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سٹیج ڈراموں میں فحاشی و عریانی کے سدباب کیلئےصوبہ بھر میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ،بیہودگی روکنےکیلئےڈپٹی کمشنرزکوزمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب  عامر میر کا کہنا ہے کہ سٹیج ڈراموں سے فحاشی کے خاتمے کیلئےوزیر اعلیٰ کو لمحہ بہ لمحہ کی رپورٹ دی جارہی ہے، پنجاب کابینہ ڈرامیٹک پرفارمینس ایکٹ 1876 میں ترامیم کرنے جارہی ہے، 2 ہفتوں میں ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم کر کے سٹیج ڈراموں میں ڈانسز پر مکمل پابندی عائد کی جائیگی،پنجاب آرٹس کونسل اورڈپٹی کمشنر آفس کےافسران سٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ کویقینی بنائینگے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ ؛پولیس موبائل پر دستی بم حملہ ، 2پولیس اہلکار زخمی
 وزیر اطلاعات کے مطابق سٹیج ڈراموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کے لیے مانیٹرنگ کمیٹیاں نوٹیفائی کر دی گئی ہیں،کمیٹیاں سٹیج ڈراموں کی پرفارمنس کی باقاعدگی سے نگرانی کو یقینی بنائیں گی،تمام سٹیج ڈراموں کی ویڈیو ریکارڈنگ مخصوص کردہ کیمرے اور کیمرہ مین کرینگے،حکومتی ارکان تھیٹر مالکان کے ساتھ مل کر انہیں حکومتی احکامات سے آگاہ کریں گے،
تمام اداکاروں اور اداکاراؤں کو سٹیج ڈراموں میں فحش اور بیہودہ حرکات نہ کرنے کی وارننگ بھی دے دی گئی ۔