مہنگائی تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی

Sep 02, 2022 | 17:19:PM
مہنگائی میں اضافہ
کیپشن: مہنگائی بلندترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ،رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی میں1.31 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ،مجموعی شرح 45.50 فیصد پر پہنچ گئی۔ ملک میں مہنگائی کی زیادہ سے زیادہ شرح46.10 فیصد ہوگئی ۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 31 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، 3 اشیا سستی اور 17 میں استحکام رہا ،ایک ہفتے میں پیاز 42.17 اور ٹماٹر 13.25 فیصد مہنگے ہوئے ،دال مونگ 7.94 اور آلو 6.97 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ انڈے 3.84 اورچکن 3.25 مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق دال چنا 2.89 اور آٹا 1.49 فیصد مہنگا ہوا ۔گزشتہ ہفتے پیٹرول،ڈیزل،چینی،مٹن،گڑ،لہسن بھی مہنگا ہوا ۔
یہ بھی پڑھیں:راشن دینے کے بہانے لڑکی سے زیادتی ،کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا