اساتذہ کے لیے برُی خبر، حکومت نے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

Sep 02, 2022 | 15:16:PM
اساتذہ کے لیے برُی خبر، حکومت نے بھرتیوں پر پابندی عائد کردی
کیپشن: اساتذہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ سرکار نے صوبے کی تمام جامعات میں نئی  بھرتیوں پر غیر معینہ مدت تک پابندی عائد کردی ہے۔ 

محکمہ یونیورسٹیز و بورڈ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس میں صوبہ میں قائم تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں شدید مالی بحران کی وجہ سے نئی بھرتیوں اور تعیناتیوں پر تاحکم ثانی/ غیر معینہ مدت تک پابند ی عائد کردی۔

تمام جامعات کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو نئی بھرتیاں کرنے سے روک دیا گیا ہے۔  نوٹی فکیشن میں ایک سے 22 گریڈ تک کے ملازمین کی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ 
محکمہ یونیورسٹیز وبورڈ کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بغیر نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی ۔