صدرعارف علوی، وزیراعظم، آصف زرداری ودیگرکاسردار عطااللہ مینگل کے انتقال پر اظہار افسوس

Sep 02, 2021 | 19:35:PM
صدرعارف علوی، وزیراعظم، آصف زرداری ودیگرکاسردار عطااللہ مینگل کے انتقال پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان، سابق صدرآصف زرداری، ن لیگ کے صدر شہبازشریف، جے یو آئی کے مولانا فضل الرحمان نے سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
 اپنے بیان میں صدرمملکت نے بزرگ سیاستدان کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار افسوس کیا ۔صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں سردار اختر مینگل سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔آصف زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت اور کارکنوں سے بھی اظہار تعزیت کیا اور کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل ایک مدبر سیاستدان تھے ،سردار عطا اللہ مینگل زندگی پر اپنے اصولی موقف پر ثابت قدم رہے ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام سردار عطا اللہ کے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینئر سیاستدان اور بلوچ رہنما سردار عطاءاللہ مینگل کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں چیئر مین سینٹ نے کہاکہ مرحوم سردار عطا اللہ مینگل کی سیاسی وسماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ لواحقین کو صبر جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزامحمدآفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بھی مرحوم سردار عطاءاللہ مینگل کی وفات پر دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال کی خبر جمہوریت پسندوں کیلئے گہرا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل کے انتقال سے پاکستان میں فہم و فراست تحمل برداشت عزت و تکریم کی سیاست کا عہد اختتام ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ سردار عطا اللہ مینگل کی ملک میں آئین کی بالادستی محروم طبقات اور بالخصوص بلوچستان کے حقوق اور جمہوریت کیلئے تاریخی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی ۔
پیپلزپارٹی کی سینئر رہنمااور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سردار عطا اللہ مینگل نے بلوچستان کے حقوق کے لئے ہمیشہ متحرک رہے، بلوچستان کی عوام ایک سچے اور نڈر رہنما سے محروم ہوگئی، سردار عطا اللہ مینگل کی جدوجہد اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،سردار عطاءاللہ مینگل کے انتقال پر اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ عطا اللہ مینگل انتقال کرگئے