بھارت میں زلزے کے جھٹکے

Oct 02, 2023 | 23:00:PM
بھارت میں زلزے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آج پیر 2 اکتوبر کو  شمال مشرقی ہندوستان میں 5.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے جھٹکے پورے شمال مشرقی بھارت، بھوٹان، شمالی بنگلہ دیش میں نمایاں طور پر محسوس کئے گئے۔

بھارت کے میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں پیر 2 اکتوبر کی شام بھارت کے وقت کے مطابق 6 بج کر 15 منٹ پر  شدید زلزلہ آیا جس جی شدت ریختر سکیل پر  5.4 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ سے کسی جانی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم انوائرنمنٹ، ٹرانسپورٹیشن اور صحت کے محکموں کو فوری وارننگ جاری کر دی گئی،زلزلے کا مرکز آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے تقریباً 116 کلومیٹر (72 میل) مغرب جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلہ زمین میں تقریباً 10 کلومیٹر (6 میل) کی گہرائی میں آیا، اور ممکنہ طور پر پورے شمال مشرقی ہندوستان، بھوٹان اور شمالی بنگلہ دیش میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی ابتدائی اطلاعات نہیں ہیں۔ اس زلزلہ کے اثرات  کا تعین کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں جب تک کہ حکام نقصانات کا جامع جائزہ نہیں لے سکتے، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں آنے والے گھنٹوں یا دنوں میں آفٹر شاکس کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عائزہ خان کی نئی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نقصان کا پتہ لگانے کے لیے زلزلے کے زون میں نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو عارضی طور پر بند کر سکتے ہیں۔ شٹ ڈاؤن کے دوران معمولی خلل واقع ہو سکتا ہے، لیکن اگر کوئی نقصان نہ پایا گیا تو سروس جلد دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ یوٹیلیٹی کی بندش ممکن ہے، خاص طور پر زلزلے کے مرکز کے قریب کے علاقوں میں بجلی کی سپلائی مین تعطل کا امکان ہے تاہم ا تک میڈیا مین اس حوالے سے کنفرمڈ اطلاعات نہیں آئیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق میگھالیہ میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، بنگال اور آسام میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق، پیر کی شام 6:15 بجے میگھالیہ میں 5.2 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال اور آسام کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل، چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی

بھارت کے قومی زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ کےمطابق بھارت میں پیر کی شام 6:15 بجے میگھالیہ میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کی ابتدا ریاست کے شمالی گارو پہاڑیوں میں ہوئی،زلزلے کے جھٹکے مغربی بنگال اور آسام کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا