مہنگائی میں تیسرے ماہ بھی مسلسل اضافہ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

Oct 02, 2023 | 15:14:PM
مہنگائی میں تیسرے ماہ بھی مسلسل اضافہ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)رواں مالی سال کے تیسرے ماہ بھی مہنگائی میں اضافہ ،اگست کے مقابلے ستمبر میں مہنگائی 2 فیصد بڑھ گئی ،ستمبر2023 میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 31.44 فیصد پر پہنچ گئی ۔اگست میں مہنگائی کہ شرح 27.38فیصد تھی،ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی میں1.67 فیصد اضافہ ہوا ،گزشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی میں2.46فیصد کا اضافہ ہوا،ستمبر میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 29.74 فیصد رہی،گذشتہ ماہ دیہی علاقوں میں مہنگائی 33.88 فیصد رکارڈ کی گئی۔

ضرورپڑھیں:کراچی میں 50 ملین ڈالرز گھروں میں چھپائے جانے کا انکشاف،یہ کس کے گھر ہیں؟
جولائی سے ستمبر تک مہنگائی کی شرح 29 فیصد رہی،ستمبر میں پیاز 39.3 اور دال مسور 19.8 فیصد مہنگی ہوئی،ایک ماہ میں سبزیاں 11.7 ، چینی 10.8 ، دال ماش 9.46 اور لوبیا 7.1 فیصد مہنگی ہوئی ،ستمبر میں موٹر فیول 11.30 اور مائع ایندھن 9.2 فیصد مہنگا ہوا،ستمبر میں ٹرانسپورٹ چارجز 4.2 فیصد بڑھ گئے۔
ستمبر 2022 کے مقابلے میں بجلی چارجز 163.7 فیصد بڑھ گئے ،ایک سال میں چینی 93.4 ، آٹا 87.5 اور چائے 83.6 فیصد مہنگی ہوئی،ایک سال میں گڑ 70.5 ، چاول 69.3 اور گندم 52.6 فیصد مہنگی ہوئی ،ایک سال میں ٹرانسپورٹ چارجز 55.6 فیصد بڑھ گئے ۔


اس دوران اسٹیشنری 42.7 اور گھریلو سامان 38.2 فیصد مہنگا ہوا ،ایک سال میں موٹر فیول 33.4 گاڑیوں کے آلات 32.9 فیصد مہنگے ہوئے۔