چودھری شجاعت ، پرویز الٰہی ،مونس الٰہی کا عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس

Oct 02, 2021 | 18:28:PM
شجاعت ،مونس الٰہی،پرویز الٰہی
کیپشن: چودھری شجاعت ،  چودھری پرویزالٰہی ، مونس الٰہی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم چودھری شجاعت ، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کامیڈی کنگ عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت نے عمر شریف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف پاکستان کے ایسے فنکار تھے جنہیں پوری دنیا جانتی تھی۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ غمزدہ چہروں پر مسکراہٹ کے پھول بکھیرنے والا عمر شریف دنیا سے رخصت ہو گیا،عمر شریف فنکار برادری کا درد رکھنے والے انسان تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے کامیڈی کو چاہنے والے آج اچھے فنکار سے محروم ہو گئے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلیٰ گلبرگ میں ان کے نام پر عمر شریف روڈ بھی منسوب کیا تھا، عمر شریف کے انتقال سے فنون لطیفہ میں جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہیں کیا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:قطرکی تاریخ میں پہلی بار قانون ساز کونسل کیلئے انتخابات۔۔نتائج کا اعلان بھی آج