عمر شریف کے انتقال پر صدر اور وزیراعظم کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے معروف کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے اور فنون لطیفہ کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ فنون لطیفہ میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت کی دعاکی اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی عمر شریف کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ عمر شریف منفرد حس مزاح کے مالک تھے۔عمر شریف نے کامیڈی کی دنیا میں اپنا علیحدہ مقام بنایا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریقِ رحمت کرے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے
یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان نے کرینہ کپور کیساتھ کامیاب زندگی کا راز بتا دیا