بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

Nov 02, 2023 | 19:56:PM
بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رُکنے پر عالمی ردعمل آنا شروع ہوگیا، اردن کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین نے اسرائیل سے اقتصادی تعلقات بھی منقطع کردیے۔

بحرینی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی کاز کی حمایت میں کیا گیا ہے۔ فلسطینیوں کےلیے خودمختار اور آزاد ریاست کے مطالبے سے ہرگز دستبردار نہیں ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان نے فلسطینیوں سے متعلق مؤقف پر بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کا خیرمقدم کیا ہے۔

یادرہے کہ رواں ہفتے بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کیے ہیں جبکہ چلی اور کولمبیا بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کو علاج کیلئے متحدہ عرب امارات لانے کا اعلان