رائیونڈ میں عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع

Nov 02, 2023 | 18:56:PM
رائیونڈ میں عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)رائیونڈ میں عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آج عصر کی نماز کے بعد شروع ہوگیا۔

 ضلعی انتظامیہ نے رائیونڈ عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع میں آنے والوں کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے ہیں، اجتماع کے شرکا کی حفاظت کے لیے پولیس کی جانب سے اجتماع گاہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

 پہلے مرحلے میں 5 لاکھ کے قریب افراد شرکت کریں گے، بیرونِ ملک سے مندوبین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،رائیونڈ عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے اب تک 2 لاکھ کے قریب افراد پنڈال میں پہنچ چکے ہیں۔

اجتماع میں کرک، بنوں، لکی مروت، دیر, باجوڑ، تمرہ گرہ، چترال، راولپنڈی ،جہلم، اٹک،تلہ کنگ، چکوال، سرگودھا، خوشاب، بھکر، میانوالی, کشمیر سے مندوبین شریک ہوں گےجبکہ کوئٹہ ، پشاور ، قصور ، ملتان ، گجرانوالہ ، اوکاڑہ ، چیچہ وطنی سے ے لوگ شریک ہوں گے،اجتماع میں سندھ سے بھی شہری شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے کل کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کردی

اس کے علاوہ سالانہ اجتماع میں شرکت کے لیے پاکستانی علماء کرام کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ملک بھارت سے بھی 10 سے زائد علماء کرام پہنچ گئے ہیں، سالانہ تبلیغی اجتماع آج عصر کی نماز کے بعد شروع ہو کر اتوار کے روز فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔