پاکستان میں فلسطینی سفیر سے مشی خان کی اہم ملاقات

Nov 02, 2023 | 14:46:PM
پاکستانی اداکارہ مشی خان نے سرزمین فلسطین پر اسرائیلی بربریت اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ربیع احمد سے ملاقات کی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مشی خان نے سرزمین فلسطین پر اسرائیلی بربریت اور مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ربیع احمد سے ملاقات کی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر مشی خان نے فلسطینی سفیر سے ملاقات کی جھلکیاں شیئر کیں جس میں اداکارہ فلسطین کا جھنڈا پہنے جناب احمد جواد ربیع کے ہمراہ موجود ہیں۔

اس اہم ملاقات میں مشی خان کا فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  ’فلسطین میں ہونے والے مظالم اور نسل کشی پر آواز اٹھانے کے لیے ہم سب کو متحد رہنے کی ضرورت ہے۔’

مشی خان نے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مظالم، جبر اور محاصرے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی  اور فلسطینی مسلمانوں کیلئے دعائیہ الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے  مزید لکھا کہ ’اللہ پاک فلسطین کی مدد فرمائے۔’

پوسٹ جیسے ہی منظر عام پر آئی مداحوں کی جانب سے مشی خان کی اس عمل کو خوب سراہا گیا، صارفین کا کہنا تھا کہ ’آپ صحیح راستے پر ہیں مشی۔ ہم بچپن سے ہی اسرائیلی مصنوعات یعنی پیپسی، کوک سے نفرت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 11 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان

 ہمارے والدین ہمیں کبھی بھی میکڈونلڈز، کے ایف سی اور پیزا ہٹ میں نہیں لے گئے۔ ہمیں صرف یہ سکھایا گیا تھا کہ اسرائیل فسلطین کا ایک غیر قانونی ٹکڑا ہے جسے ان ذرائع سے امداد ملتی ہے’۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کی نسل کشی میں اب تک 8 ہزار سے زائد مسلمان شہید کردیے گئے ہیں جبکہ 30 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہیں۔