انسپکٹر طوطا کیمرے کا معائنہ کرنے پہنچ گیا۔۔۔ ویڈیو کے چرچے

Nov 02, 2021 | 12:14:PM
طوطا، ٹریفک، کیمرہ، معائنہ
کیپشن: طوطا کیمرے کا معائنہ کر رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں ٹریفک کی روانی کو چیک کرنے کیلئے ہر شہر میں کنٹرول روم قائم کئے جاتے ہیں ،جہاں ڈیوٹی  کرنے والے اہلکار ٹریفک کیمروں  کی نگرانی کرتے ہیں ۔ اسی تناظر میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی جس میں ایک جنگلی طوطا ٹریفک کیمرے کی نگرانی کرنے پہنچ گیا۔

العریبہ اردو کی جانب سے برازیل کے شہر کی ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک کیمرے کا معائنہ کرنے کیلئے ایک شرارتی جنگلی طوطا  پہنچ گیا، جو اس کیمرے کے سامنے اٹھکھیلیاں کرتا رہا۔ اس انسپکٹر طوطے سے رہا نہ گیا تو وہ  کیمرے کے سامنے بار بار آتا ۔ یہ دلچسپ ویڈیو  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کےکمنٹس لکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ہم خواتین کو انٹرویوز نہیں دیتے‘‘مفتی منیب الرحمان کا خاتون اینکر کو جواب