اہم کانفرنس میں جو بائیڈن سو گئے۔۔ پھر کیا ہوا۔۔ ویڈیو دیکھیں

Nov 02, 2021 | 11:03:AM
امریکی ،صدر، جو بائیڈن
کیپشن: کانفرنس کے دوران جوبائیڈن سو رہے ہین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سےہونے والے عالمی سربراہ اجلاس میں شرکت کے دوران امریکی صدرجوبائیڈن  سوگئے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 پولیٹکس فار آل کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکا کے صدر  کانفرنس کے26ویں سالانہ اجلاس میں بیٹھے ہیں اورایک مقرر کی تقریر کے دوران وہ نیند کےمزے لے رہے ہیں۔ اس موقع پر ایک شخض اچانک آکر انکے کان میں کچھ کہتا ہے اور وہ پھر مقرر کی تقریر پر تالیاں بجانے لگ جاتےہیں۔

العریبہ کی ویب رپورٹ کےمطابق موسمیاتی تبدیلی سمٹ  گزشتہ روز سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں شروع ہوئی۔ یہ کانفرنس 12 نومبر تک جاری رہے گی۔ کانفرنس کے26ویں سالانہ اجلاس میں دنیا بھر کی 26 ہزار اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے سمٹ کے پہلے سیشن سے خطاب میں کہا کہ موسمیاتی بحران کو روکنے کے لئے جس وسیع ردعمل کی ضرورت ہے اسے دنیا کی معیشتوں کے لئے ایک موقع کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔بائیڈن نے کہا کہ بڑھتی ہوئی تباہی کے درمیان میں نہ صرف امریکا بلکہ ہم سب کے لئے ایک شاندار موقع دیکھ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:اہم خبر۔۔پاکستانی ٹیم آج کے میچ میں کونسی دو تبدیلیاں کریگی۔۔؟