پاکستان میں انسانی وسائل کے بحران پر عالمی بینک کی رپورٹ جاری

May 02, 2023 | 22:17:PM
پاکستان میں انسانی وسائل کے بحران پر عالمی بینک کی رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عالمی بنک  کا کہنا ہے کہ "پاکستان کو انسانی ترقی کے لیے  خاطر خواہ سرمایہ کاری  کی ضرورت ہے"۔

تفصیلات کے مطابق  عالمی بینک نے پاکستان میں انسانی سرمائے کے بحران پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ" پاکستان کو ہیومن کیپیٹل پر سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے"۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ" انسانی سرمائے کےبحران کی وجہ خواتین لیبرفورس کی کمی ہے، تعلیم و صحت کے مسائل پر قابو پانے کیلئے سرمایہ کاری بڑھائی جائے، پاکستان میں دو کروڑ بچے اسکول سے باہر ہیں"۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ" پاکستان میں بچوں کو بڑے پیمانے پر غذائی ضروریات کی قلت کا سامنا ہے،انسانی ترقی کیلئے پاکستان کو پائیدار اور طویل مدتی انسانی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے".

عالمی بینک کی رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ" پاکستان وسطی آمدنی کےسطح تک پہنچ گیا ہے، پاکستان نےگزشتہ 2 دہائیوں میں غربت میں کمی پرکارکردگی دکھائی اور انسانی سرمائےکے حوالے سے جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے"۔