عمران خان اور اسد عمر کا 100 سے زائد مقدمات پر عدالت سے رجوع   

May 02, 2023 | 12:55:PM
عمران خان اور اسد عمر کا 100 سے زائد مقدمات پر عدالت سے رجوع   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسد عمر نے مقدمات سے متعلق عدالت سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر نے خود سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 100 سے زائد مقدمات پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی کے متعدد کارکن تاحال غائب ہیں جن پر درج مقدمات سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کے خلاف فوجداری قوانین کا غیر ضروری اور غلط استعمال غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عمران خان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملک کے مختلف تھانوں میں میرے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، ایک ہی نوعیت کے الزام میں متعدد مقدمات کا اندراج کیا گیا، کریمنل لاء کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے، انسدادِ دہشت گردی کے قانون کو غلط استعمال کر کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔