صورتحال کشیدہ۔۔ پاکستان میں کورونا سے اموات 18 ہزار سے تجاوز کرگئیں

May 02, 2021 | 09:47:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں کورونا سے اموات 18ہزار سے بڑھ گئیں ۔24 گھنٹوں کے دوران وائرس میں مبتلامزید 113افراد لقمہ اجل بن گئے ۔صرف پشاور میں 40 اموات ۔مسلسل دوسرے روز مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے کم ۔4 ہزار 414 نئے مریض رپورٹ  ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 11 لاکھ 88 ہزار 214 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں 8 لاکھ 29 ہزار 933 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 5 ہزار 448 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق   کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 70 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 193 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 22 ہزار 202 ہو گئی۔

سرکاری ویب پورٹل کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 84 ہزار738، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 19 ہزار277، پنجاب میں 3 لاکھ 4 ہزار889، اسلام آباد میں 75 ہزار 892 کیسز ہیں۔ بلوچستان میں 22ہزار528 مریض ہیں، آزاد کشمیر میں 17 ہزار 297 افراد متاثر ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 5 ہزار 312 ہو گئی ہے۔