ملک میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہی تو پٹرول مزید مہنگا ہوسکتا ہے، مصدق ملک

Mar 02, 2023 | 23:33:PM
ملک میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہی تو پٹرول مزید مہنگا ہوسکتا ہے، مصدق ملک
کیپشن: مصدق ملک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال برقرار رہی تو پٹرول مزید مہنگا ہوسکتا ہے۔ 
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کاکہنا تھاکہ جس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے اس میں ملک چلانا ہی بڑی بات ہے،غیر یقینی صورتحال بڑھتی رہی تو پیٹرول مہنگا ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو موجودہ معاشی بحران کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ہے ، اسحاق ڈار سے پہلے اور لوگوں کو بھی استعفیٰ دے کر گھر جانا چاہئے، جن لوگوں کے پاس ماضی میں اختیار تھا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ 
انہوں نے کہا کہ روس سے شپنگ کے تمام معاملات طے کر لئے ہیں، پاکستان اور روس کی ٹیکنیکل ٹیمیں بات چیت کر رہی ہیں، مارچ کے بعد کسی بھی وقت پہلی شپنگ کیلئے روس کو آرڈر دے دیں گے۔

مزید تفصیل پڑھیں: سام سنگ کے بعد ٹیکنو الیکٹرانکس نے پاکستان میں آپریشن بند کر دیا