رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 27 سے 29 فیصد رہے گی، سٹیٹ بینک نے واضح کر دیا

Mar 02, 2023 | 18:11:PM
رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 27 سے 29 فیصد رہے گی، سٹیٹ بینک نے واضح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سٹیٹ بینک آف پاکستان  کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ سال ملک میں مہنگائی کی شرح 27 سے 29 فیصد کے درمیان رہے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ نومبر پالیسی اجلاس میں مہنگائی کی شرح 21 سے 23 فیصد رہنے کی توقعات تھیں، لیکن اب  مہنگائی  کی شرح میں مزید اضافہ ہو گا، کمیٹی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی توقعات گھٹانے کے لئے شرح سود میں بڑا اضافہ ضروری تھا، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 2تہائی کم کرکے بھی بے یقینی برقرارہے۔ 
مانیٹری پالیسی کمیٹی  اجلاس میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کا نواں جائزے سے قلیل مدت میں تشویش کم ہوگی،  حکومت نے جی ایس ٹی اور ایکسائز ڈیوٹیز اور توانائی قیمتیں بڑھانے اور سبسڈیز کم کیں ہیں،حکومتی اقدامات ، بڑھتے مالی اور پرائمری خسارہ روکنے کی کوشش کی ہے۔ 
بڑے مالی فرق سے زری پالیسی اثر زائل ہو گا، آج کے اضافے سے حقیقی شرح سود مثبت ہوگیا ہے، حقیقی شرح سود سے مہنگائی میں اضافے کی توقعات قابو ہونگی، جو وسط مدت میں مہنگائی بڑھنے کی شرح کو 5 سے 7 فیصد کی حد میں لائے گا،مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اگلااجلاس 4 اپریل 2023 کو ہے۔