مسجد اقصیٰ میں بنیاد پرست یہودیوں کا داخلہ، اردن کا اظہار برہمی

Mar 02, 2021 | 11:04:AM
مسجد اقصیٰ میں بنیاد پرست یہودیوں کا داخلہ، اردن کا اظہار برہمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اردن کے حکام نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے 230 بنیاد پرست یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بنیاد پرست یہودی پورم تہوار منا رہے تھے اور اس خوشی میں انہوں نے ایک دن قبل میلہ سجانے کا اعلان کیا تھا۔اس تہوار کو یہودی رنگ برنگی لباس پہن کر مناتے ہیں۔تاہم اتوار کو اس تہوار کے دوران کچھ افراد کو نشے میں شراب کی ایک بوتل لئے مسجد کے ایک دروازے کے باہر دیکھا گیا۔اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ضعیف اللہ الفائض کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی پولیس نے اردن کے محکمہ وقف کے افسران سے رابطہ کئے بغیر ہزاروں بنیاد پرستوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی تھی۔اردن کے ترجمان نے اسرائیل کے اقدام کو ’سراسر خلاف ورزی‘ اور اسرائیل کی جانب سے کئے گئے وعدوں اور بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی قرار دیا۔