ترکی کانام تبدیل

Jun 02, 2022 | 21:42:PM
ترکی نام تبدیل
کیپشن: ترکی کا جھنڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ نے ترکی کا سرکاری نام تبدیل کر کے ترکیہ رکھنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ترکی اپنا سرکاری نام ترکی سے ترکیہ کرنے کیلئے متحرک ہوگیا۔انقرہ کی جانب سے تبدیلی کی درخواست کے بعد اقوام متحدہ نے جمہوریہ ترکی کا نام تبدیل کرکے ترکیہ کردیا ۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز ترک وزیر خارجہ کی جانب سے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط موصول ہوا ، جس میں ترکی کانام تبدیل کرکے ترکیہ لکھنے کی درخواست کی گئی تھی ۔ ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ کا خط موصول ہوتے ہی ملک کے نام کی تبدیلی کا اطلاق ہو گیا ۔ ترکی نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموںمیں بھی خط جمع کرانے کا اعلان کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری: بیرون ملک ہزاروں ملازمتوں کے مواقع