اسد قیصر اور حماد اظہر کے حوالے سےاسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسد قیصر نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس پر عدالت نے وزارت داخلہ سے ایف آئی آر کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت نے آئندہ سماعت تک اسد قیصر کی گرفتاری روک دی ہے اور حکم دیا ہے کہ کوئی بھی انہیں گرفتار نہ کرے، اور کیس کی سماعت 20 جون تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور اہم شخصیت کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں بھی گرفتار کرنے سے روک دیا،اس کے علاوہ عدالت نے 11 روز میں حماد اظہر کو مقامی عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔