ملک کے تین ٹکڑے کرنے کی خواہش ہمارے جیتے جی پوری نہیں ہو سکتی،آصف زرداری

Jun 02, 2022 | 00:46:AM
سابق صدر آصف زرداری،عمران خان ، بیان کی مذمت،
کیپشن: آصف علی زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدرآصف علی زرداری نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کے تین ٹکڑے کرنے کی خواہش ہمارے جیتے جی پوری نہیں ہو سکتی، انشااللہ پاکستان تاقیامت آباد رہے گا۔
سابق صدر آصف زرداری کاکہناتھا کہ کوئی بھی پاکستانی اس ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کر سکتا،یہ زبان ایک پاکستانی کی نہیں بلکہ مودی کی ہے، سابق صدر نے کہاکہ عمران خان دنیا میں اقتدار ہی سب کچھ نہیں ہوتا،بہادر بنو اور اپنے پاﺅں پرکھڑے ہو کر سیاست کرنا سیکھ لو۔
آصف علی زرداری نے کہاکہ ملک کے تین ٹکڑے کرنے کی خواہش ہمارے جیتے جی پوری نہیں ہو سکتی، انشااللہ پاکستان تاقیامت آباد رہے گا،سابق صدر نے پیپلزپارٹی کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کے ناپاک بیان پر گلی گلی احتجاج کریں ۔

یہ بھی پڑھیں: درست فیصلے نہ کئے گئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے، عمران خان کا متنازع بیان