بڑی خبر: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی

Jul 02, 2022 | 13:12:PM
سعودی عرب،گولڈ ریٹ،ریال، کمی
کیپشن: روسی گولڈ کی درآمد پر پابندی کے فیصلےکے بعد پوری دنیا میں سونے کے نرخ کم ہورہے ہیں/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعے کو سونے کے نرخوں میں مزید کمی ہوئی ہے۔

 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ جمعے کی صح 218 ریال سے کم ہوکر 217 ریال رہے جبکہ شام کو قیمت مزید کم ہوکر216 ریال پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:تیل اور گھی کی قیمتوں کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

 عاجل اور ورلڈ گولڈ لائیو کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 191.97 ریال رہی جبکہ 18قیراط ایک گرام سونا 164.12 ریال میں دستیاب رہا۔

21 قیراط کی 8 گرام سونے کی گنی1838.14 ریال، 22 قیراط والی گنی1925.67 ریال جبکہ 24 قیراط والی گنی2100.73 ریال میں فروخت ہوتی رہی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 222 ریال تھے جو اس ہفتے کے شروع سے کم ہوکر216 ریال پر آچکے ہیں۔

 اس سے پہلے والے ہفتے میں سونے کی قیمت 225 ریال تک پہنچی ہوئی تھی۔ عالمی گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت1816.355 ڈالر پرآگئی ہے، جی سیون کی جانب سے روسی گولڈ کی درآمد پر پابندی کے فیصلےکے بعد پوری دنیا میں سونے کے نرخ کم ہورہے ہیں۔